Featuredاسلام آباد

چیئرمین پی ٹی آئی نمائندے کی وساطت سے جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دیں گے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان خود مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوں گے،عمران خان کی لیگل ٹیم ڈی آئی جی انویسٹیگیشن آفس پہنچ گئی،عمران خان کی لیگل ٹیم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگی۔عمران خان کی لیگل ٹیم نے کہا کہ جے آئی ٹی میں درخواست دینے آئے ہیں کہ بہت کم وقت میں نوٹس ملا،مزید وقت دینے کا مطالبہ کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نمائندے کی وساطت سے جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دیں گے۔

واضح رہےکہ جے آئی ٹی کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کو جناح ہاؤس اورعسکری ٹاورمیں جلاؤ گھیراؤ کیس میں آج شام 4 بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجرسنگھ میں طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنائی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close