سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں تحریک انصاف نے جواب جمع کروا دیا۔
تحریک انصاف نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون 2023 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پرو سیجرل قانون کو غیرآئینی قراردیا جائے،قانون کی شقوں 2،3،4،5،7 اور 8 کو غیرآئینی قرار دیا جائے۔
مزید کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے،قانون سے عدلیہ کے اندرونی انتظامی امور میں مداخلت کی گئی ہے۔