Featuredپنجاب

قانون کے مطابق نہ تو کسی سے زیادتی ہوگی اور نہ ہی کسی کو کوئی رعایت ملے گی، عامر میر

تمام گرفتار ملزمان کے لیے پاکستانی قوانین کا اطلاق ایک جیساہے،پنجاب کے وزیراطلاعات عامرمیر کا ٹویٹ لکھا،قانون کےمطابق نہ توکسی سےزیادتی ہوگی اورنہ ہی کسی کوکوئی رعایت ملے گی۔

وزیراطلاعات عامر میر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہنا ہےکہ قانون کےمطابق نہ توکسی سےزیادتی ہوگی اورنہ ہی کسی کوکوئی رعایت ملےگی،گرفتارملزمان کی شناختی پریڈ کا طریقہ کاربھی قانون میں دیا گیاہے۔

عامر میر نےمزید کہا قانون کےمطابق ملزم کوشناخت سے پہلے گواہ یاکسی اورکو دیکھنے کی اجازت نہیں ہوتی،شناخت سے پہلے ملزم کی کسی بھی شخص سے ملاقات بھی نہیں کروائی جاتی۔چہرےکوچھپانےجیسےقانونی تقاضوں کوپوراکرنےمیں ناکامی پراسیکیوشن کی ناکامی کاباعث بن سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close