قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا قیصراحمد شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، ارکان نے وزیر خزانہ کی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئےتوہین پارلیمنٹ کا نیا قانون وزیر خزانہ پر ہی لگانے کی سفارش کردی۔
اجلاس میں وزیرمملکت عائشہ غوث پاشا نے وضاحت کرتے ہوئےکہا اسحاق ڈار وزیراعظم ہاؤس میں مصروف ہیں،اصول بنا لیں کہ جب تک متعلقہ وزیر نہ آئے کمیٹی اجلاس نہ چلایا جائے۔
ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا وزیرخزانہ بجٹ اورآئی ایم ایف پروگرام پریہاں آکر بریفنگ دیں، حال ہی میں پاس کردہ توہین پارلیمنٹ کا قانون استعمال کیا جائے،قیصراحمد شیخ نےکہا وزیر خزانہ اسحاق ڈار پارلیمنٹ کی کمیٹی کو اہمیت نہیں دے رہے، اگراسی طرح چلنا ہے توآئندہ کمیٹی کا اجلاس ہی نہیں بلاؤں گا۔