Featuredپنجاب

تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی گرفتار

لاہور :  سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ظہور الہٰی روڈ سے گرفتار کرلیا گیا۔

چوہدری پرویز الہٰی کو ظہور الہٰی روڈ پر واقع انکی رہائش گاہ ظہور پیلس کے قریب سے سی آئی اے اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے گرفتار کیا اور گاڑی میں بٹھاکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کئی دنوں سے چوہدری پرویز الہٰی کی ریکی کررہی تھی اور وہ جیسے ہی ظہور الہٰی روڈ پہنچے تو وہاں پہلے سے تاک میں موجود پولیس اہلکاروں نے انکو گرفتار کرلیا، چوہدری پرویز الہیٰ کو اینٹی کرپشن لاہور کے حوالے کردیا گیا ہے، ڈی ایس پی سی آئی اے محمد علی بٹ نے پرویزالہیٰ کو پیش کیا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویزالہٰی کو اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر میں درج 70 کروڑ کی مبینہ کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، چوہدری پرویز الہٰی کی 26 مئی کو مقدمہ نمبر 7/23 میں ضمانت منسوخ ہوئی تھی، 27 مئی کو اینٹی کرپشن کی عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے دو جون کو چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا، اینٹی کرپشن کی لیگل ٹیم نے کل 2 جون کو پرویز الہٰی کی ممکنہ غیر حاضری پر انہیں اشتہاری قرار دلوانے کی تیاری کر رکھی تھی، عدالتی اشتہاری ہونے کی صورت میں پرویز الہیٰ کے پوسٹر شہر بھر میں لگائے جانے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف دہشت گردی سمیت تیرہ دفعات کے تحت بھی ایک مقدمہ درج ہے، پرویز الہٰی نے اینٹی کرپشن کے چھاپے کے دوران مزاحمت کی تھی، غالب مارکیٹ تھانہ میں پرویز الٰہی کے خلاف 29 اپریل کو مقدمہ درج ہوا تھا، پرویز الہٰی کے خلاف ترجیحی کارروائی اینٹی کرپشن کررہی ہے، اینٹی کرپشن کے بعد پولیس کی مدعیت میں درج مقدمہ پر کارروائی کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close