وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر سنجیدہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو وہ صرف وزیراعظم شہباز شریف سے ہی ہو سکتے ہیں۔
ٹویٹر پیغام میں کسی کا نام نہیں لکھا گیا تاہم ان کا اشارہ پی ٹی آئی اور عمران خان کی طرف لگتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بھی وزیرداخلہ نے کہا تھا کہ اگر عمران خان سنجیدگی ظاہر کریں گے تو قیادت مثبت جواب دے گی، سب سے پہلے عمران وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کریں، الیکشن سے بھاگنے والوں میں سے نہیں، اکتوبر میں ہی انتخابات ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر اب عمران،خان سے مذاکرات کیے تو شہدا کے لواحقین کی جانب سے سخت ردِعمل آئے گا۔ لیکن اس کے باوجود عمران خان سنجیدہ ہیں تو وہ شہباز شریف سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
یاد رہے 9 مئی کے واقعات اور رہنماؤں کی پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد چیئرمین عمران،خان کئی تقاریر اور انٹرویوز میں مذاکرات کا اشارہ دے چکے ہیں۔