Featuredدنیا

تائیوان کی آزادی کے لیے غیر ملکی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے، چینی وزیردفاع

چین نے تائیوان کے دوبارہ اتحاد پر اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تائیوان کےچین کے ساتھ پرامن اتحاد کی انتہائی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا لیکن وہ اس مقصد کے لئے تائیوان کی حکومت کے خلاف طاقت کے استعمال کے حق سے دستبردار نہیں ہو گا۔

چینی میڈیا کے مطابق چینی وزیر دفاع لی شانگ فو نے واضح کیا کہ ان کا ملک تائیوان کے اپنے ساتھ دوبارہ اتحاد کے لئے طاقت کے استعمال کے حق کو ہر گز ترک نہیں کرے گا۔

ادھر روسی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ چینی وزارت دفاع نے تائیوان کے معاملے میں پرامن مفاہمت کی امید کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی اس معاملے میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف خبردار بھی کیا ۔

چینی وزارت دفاع کے ترجمان ٹین کیفی نے کہا کہ ہم تائیوان کی حکمران جماعت ہم ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کی جانب سے تائیوان کی آزادی کے لیے غیر ملکی حمایت حاصل کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے، اور نہ ہی ہم بیرونی طاقتوں کی جانب سے تائیوان کو چین پر قابو پانے کے لیے استعمال کرنے کی کسی کوشش کو برداشت کریں گے۔

چینی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم طاقت کے استعمال کو ترک کرنے کا وعدہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین انتہائی خلوص سے تائیوان کے چین کے ساتھ پرامن اتحاد کی کوششیں جاری رکھے گا۔

چینی ترجمان نے وضاحت کی کہ امریکا کو چین کے بارے میں اپنی پالیسیوں کو درست کرنا چاہیے اور اس کے معاملات میں مداخلت بند کرنی چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close