Featuredاسلام آباد

تحریک انصاف کا احمقانہ پن اور تکبر ان کو لے ڈوبا : وزیر داخلہ

اسلام آباد: یہ ایک ہفتے سے زیادہ جیل نہیں کاٹ سکتے ، تحریک انصاف کا احمقانہ پن اور تکبر ان کو لے ڈوبا

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ  جتنے لوگ تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں اپنی مرضی سے چھوڑ رہے ہیں، یہ ایک ہفتے سے زیادہ جیل نہیں کاٹ سکتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا احمقانہ پن اور تکبر ان کو لے ڈوبا ہے ، یہ مکافات عمل ہی ہے جس کا اب سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب کسی نے تحریک انصاف کے ساتھ کیا مذاکرات کرنے ہیں، ایک افواہ یہ بھی ہے کہ پرویز خٹک خود وقت لے کر کسی سے ملاقات کے لیے گئے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پھر یہ انتظار کرتے رہے، دوسری طرف سے گرین سگنل آیا تو پریس کانفرنس کردی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ پرویز الہٰی باعزت طریقے سے عدالت جاتے، گرفتاری پیش کرتے، یہ انویسٹی گیشن میں شامل ہی نہیں ہوتے، عدالت میں پیش نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی نے کرپشن میں اس بار بڑا ہاتھ مارا ہے، ان کو پہلی مرتبہ ادراک ہو رہا ہے، ہمیں تو تین، تین بار ادراک ہوچکا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کو سیاست، پارٹی اور ملک سے نکال رہے تھے، اس وقت ہم بھی ان کو یہ بات سمجھاتے تھے یہ تو بات ہی نہیں سنتے تھے، یہ مکافات عمل ہی ہے جس کا اب وہ سامنا کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close