Featuredپنجاب

ملتان سے تحریک انصاف کے مزید 3 رہنماؤں نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ئوں کی جانب سے پارٹی کو چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے، جنوبی پنجاب سے پیرغلام محی الدین چشتی اورعروج ممتازکاپارٹی چھوڑنےکااعلان کیا ہے ، جبکہ سابق ایم پی اے واصف مظہرراں نے9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

بورےوالا سے سابق صوبائی وزیرپیرغلام محی الدین چشتی کاپی ٹی آئی سےلاتعلقی کااعلان کرتے ہوئے کہا میراکچھ دوستوں کی وجہ سےپی ٹی آئی سےتعلق تھا،اب نہیں رہا۔

ملتان سے پی ٹی آئی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عروج ممتازنےپارٹی چھوڑنےکا اعلان کیا اورکہا کہ میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی واصف مظہرنے بھی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا ۔اور کہا حساس تنصیبات پرحملوں کی مذمت کرتا ہوں ،سیاست میں انتشاراور جلاؤ گھیراؤ کوشامل کردیا گیا ہے ۔

ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے پی پی 218 سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی واصف مظہر راں نے کہا نو مئی کو شرپسند عناصر نے قومی تنصیبات پر حملہ کیا، پاک افواج اوراداروں پرحملوں اورتنقید کی پرزورمذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا سیاست میں انتشار جلاؤ گھیراؤ اور مارکٹائی کو شامل کر دیا گیا، ہمارے علاقے میں رکھ رکھاؤ کی سیاست ہوتی ہے، میں نے بھی محبت اور رواداری کی سیاست کو فروغ دیا۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی واصف مظہر راں نے مزید کہا میں فی حلال پنجاب کی سیاست سے بریک لے رہا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close