لندن میںمقیم پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ2017 کا پاکستان بہت اچھا تھا ،اللہ تعالیٰ پاکستان کو 2017 ڈگر پرواپس لے آئے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف سے لندن میں کارکنان اور پاکستان سے آنے والی شخصیات نے ملاقاتیں کیں، جس میں سیاسی منظر نامے اورمستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔
ان ملاقاتوں کے بعد اپنے دفتر سے روانگی کے وقت میڈیا سے مختصر گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو صحیح راستے پرلے کرجائے اور2017 والی ڈگر پر واپس لے آئے،2017 کا پاکستان بہت اچھا پاکستان تھا۔