Featuredپنجاب

9 مئی کا واقعہ ملکی تاریخ کا دلخراش واقعہ تھا،نصراللہ گھمن

سابق ممبر قومی اسمبلی رضا نصراللہ گھمن نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رضآ نصراللہ گھمن نے کہا کہ21 سال سیاست کی ہے،چاہتا ہوں باقی وقت فیملی کو دوں، کچھ عرصہ کیلئے سیاست سے کنارہ کشی اختیا کر رہاہوں۔

رضانصراللہ نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کافخر ہے،9مئی کے واقعات پر دل افسردہ ہے، 9 مئی کے واقعات کی مذمت اور سیاست سے بریک لینے کا اعلان کرتا ہوں۔

آج پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی عائشہ اقبال نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ کہتی ہیں کہ کسی جماعت میں نہیں جارہی۔ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ اقبال نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو پرتشدد واقعات پیش آئے، مشتعل کارکنان نے عسکری تنصیبات اور نجی املاک پر حملے کئے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ بھی کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں سمیت کئی اراکین اسمبلی بھی 9 مئی کے واقعات کی مذمت کے ساتھ پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close