Featuredسندھ

بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن نے سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلی

 کراچی: سمندری طوفان کراچی سے 1420 کلومیٹر دور ہے ، سمندری طوفان سے کسی بھی پاکستانی ساحلی مقام کو کوئی خطرہ نہیں ہے

محکمہ موسمیات سائیکلون وارننگ سینٹر نے منگل کی شام الرٹ نمبر2 جاری کیا جس کے مطابق بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں موجود ڈپریشن نے سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلی ہے، سمندری طوفان کراچی سے 1420 کلومیٹر دور ہے اور سائیکلون کے اطراف میں 80 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے تند و تیزہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران شمال اورشمال مغرب کی جانب بڑھے گا، سمندری طوفان سے کسی بھی پاکستانی ساحلی مقام کو کوئی خطرہ نہیں ہے جبکہ اس کو سائیکلون سینٹر کی جانب سے مسلسل مانیٹرکیا جارہا ہے، سمندری طوفان کو بپھرجوئے نام بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا ہے۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ سمندری طوفان کے حوالے سے منگل کی صبح جاری پہلے الرٹ میں بتایا گیا تھا کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے اور یہ ڈپریشن کراچی سے 1500 کلومیٹر کے فاصلے پرہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ اگلے 18 سے 24 گھنٹوں کے دوران ڈپریشن ٹروپیکل سائیکلون (طوفان) میں تبدیل ہوسکتا ہے، اس دوران سمندری سرگرمی کا رخ شمال مشرق کی جانب رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close