Featuredاسلام آباد
ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 500 اوورسیز پاکستانیز کی شناخت ہوگئی
حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کیخلاف نو مئی کے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کو تارکین وطن پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث پانچ سو اوورسیز پاکستانیز کی شناخت ہوگئی، تحقیقات کے سلسلے میں کال ریکارڈ، سوشل میڈیا سرگرمی، ٹریول ہسٹری اور دیگر متعلقہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔
دوسری جانب ایک انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کرپشن پر ہوئی اگر وہ سچے ہوتے توعدالت سے کلین چٹ لیتے مگر اس نے اپنے لوگوں کو اُکسایا۔ اس کے ناقابل تردید شہادتیں موجود ہیں۔
ترک میڈیا کو انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کے حملوں پر اب قانون اپنا راستہ لے رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کارکنوں کو حملوں کیلئے تیار کیا۔ ثبوت موجود ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹھگوں کے گروہ کو اُکسایا۔ ٹھگوں کے گروہ نے شہدا کی یادگاروں اور قبروں پر حملہ کیا۔