برطانیہ میں سبزی کی قیمتیں 40 سال کی بلند ترین سطح پر جاپہنچیں۔
دنیا بھر میں مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، غریب ممالک کے ساتھ ساتھ امین ممالک کے عوام بھی اس سے پریشان ہیں۔
میڈیا کے مطابق برطانیہ میں پیاز، گاجر اور آلو کی قیمتیں 40 سال کی بلند ترین سطح پر جا پہنچیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک سبزیوں کی قیمتوں میں 70 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔
میڈیا کے مطابق برطانیہ میں موسم کی خرابی کے باعث سپلائی چین سخت متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق زیتون کے تیل، چینی، انڈے اور آٹے کی قیمت میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
واضح رہے کہ شہزادہ ہیری نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ برطانیہ،میں جمہوریت خطرے میں ہے۔ دوسری جانب چند سالوں کے دوران برطانیہ میں کئی وزیراعظم تبدیل ہوچکے ہیں۔