Featuredپنجاب

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 76 اور تجارتی خسارے میں 40.4 فیصد کمی ہوگئی، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارے میں غیر معمولی کمی کا دعویٰ کردیا، کہتی ہیں کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 76 فیصد اور تجارتی خسارے میں 40.4 فیصد کمی معاشی اقدامات کی درستگی ظاہر کرتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 5 ای فریم ورک پاکستان میں معاشی ترقی کا گیم چینجر ثابت ہوگا، ایکسپورٹس، ای پاکستان، انوائرمنٹ، انرجی اور ایکویٹی ٹرن اراؤنڈ پاکستان کے ستون ہیں، اس فریم ورک کے ذریعے برآمدات میں اضافے کیلئے نئے کاروبار اور روزگار کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت کے فروغ اور آبادی پر کنٹرول سے پاکستان کی ترقی کی راہ ہموار ہوگی، سستی اور بلا تعطل توانائی کی فراہمی سے معیشت و کاروبار میں نئی تیزی آئے گی، آبی ذخائر اور غذائی تحفظ کے ذریعے ماحول کو بہتر بنایا جائے گا، ای پاکستان کے ذریعے نوجوانوں کیلئے ترقی کے نئے مواقع اور انہیں با اختیار بنائیں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جی ڈی پی کے لحاظ سے فسکل خسارے کا 4.9 فیصد سے کم ہوکر 4.6 فیصد پر آنا بڑی کامیابی ہے، یہ حکومت کی درست معاشی پالیسی کا مثبت نتیجہ ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 76 فیصد اور تجارتی خسارے میں 40.4 فیصد کمی درست معاشی پالیسی کی علامت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close