Featuredپنجاب

چیئرمین پی ٹی آئی نے معیشت کو نقصان پہنچایا، شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی بجٹ کو طویل المدتی خرابیاں ٹھیک کرنے کا آغاز قرار دیدیا۔

ٹویٹر پیغام میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پیداکردہ سیاسی عدم استحکام نے معیشت کو نقصان پہنچایا۔ معاشی ترقی کاانحصار سیاسی استحکام پرہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب، عالمی سپلائی چین اور جیواسٹریٹجک تبدیلیوں جیسے چیلنجزمیں بجٹ بنانا مشکل تھا۔ متوازن بجٹ جس میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگایاجائے۔ موجودہ صورتحال میں یہ ممکن نہیں تھا۔ بجٹ کی تیاری میں کردار ادا کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مخلوط حکومت نے سرمایہ کاری کوراغب کرنے اور معیشت کوخودکفیل کرنےپرتوجہ دی۔ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف فراہم کیا۔ کم از کم اجرت بڑھاکر 32 ہزار روپے کردی ہے۔ چارٹرآف اکانومی ہی عوام کی خوشحالی کیلئے آگے بڑھنے کا واحد راستہ دکھائی دیتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close