Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی رہنما کے خلاف نو مئی کی ہنگامہ آرائی کے دو مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد کی مقامی عدالتوں نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف نو مئی کی ہنگامہ آرائی کے دو مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو انیس جون تک ضمانت دی۔ جبکہ ایڈیشنل سیشن جج سید ہارون احمد نے تھانہ کھنہ میں درج مقدمے میں چار جولائی تک ضمانت منظور کی۔

دونوں عدالتوں نے ملزم کو دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ شاہ محمود قریشی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالتوں میں پیش ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close