Featuredاسلام آباد

سمندری طوفان کیٹی بندر کے نزدیک ہوتا جا رہا ہے

طوفان سے ٹھٹھہ، سجاول بدین اور تھرپارکر زیادہ متاثر ہوں گے

اسلام آباد : سمندری طوفان کا کراچی سے فاصلہ بڑھ رہا ہے، کل دن 11 بجے سمندری طوفان کیٹی بندر سے ٹکرائے گا

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کل دن 11 بجے کے قریب کیٹی بندر ساحل سے ٹکرائے گا۔ ٹھٹھہ اور سجاول کے ساحلی علاقے طوفان سے زیادہ متاثرہوں گے۔
شیری رحمان نے کہا کہ ساحلی علاقوں سے لوگوں کا انخلاء ممکن بنایا جا رہا ہے، 1999 کا سائیکلون اس طرح کا تھا، عوام میں کچھ کنفیوژن ہے وہ پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہو یا وفاقی حکومت تمام ادارے اور انتظامیہ متحرک ہیں، بپرجوائے کا اثر لازمی ہوگا، وزیراعظم نے میری سربراہی میں طوفان کی صورتحال مانیٹر کرنے کیلئے کمیٹی بنائی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ طوفان 150 سے 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر چل رہا ہے، سمندری طوفان کراچی سے 370 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، سمندری طوفان کیٹی بندر کے نزدیک ہوتا جا رہا ہے، سمندری طوفان کی اصل شکل کل پتا چلے گی۔

سمندری طوفان ’بپر جوئے‘ کراچی سے نہیں ٹکرائے گا لیکن اس کے اثرات کراچی پر رونما ہوں گے۔ ابھی تک طوفان اپنے متعین راستے پر چل رہا ہے جوکہ کل ساحل سے ٹکرائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، ٹھٹھہ، سجاول بدین اور تھرپارکر زیادہ متاثر ہوں گے، سمندری طوفان کا کراچی سے فاصلہ بڑھ رہا ہے، کل دن 11 بجے سمندری طوفان کیٹی بندر سے ٹکرائے گا، لوگوں سے اپیل ہے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ پیٹرولنگ ریلیف اور ریسکیو کیلئے تمام ادارے متحرک ہیں، 66 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، سمندری طوفان سے پہلے سب سے اہم کام آبادی کا انخلاء ہوتا ہے۔

کسی بھی قسم کے ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے حفاظتی دستے علاقوں میں موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close