Featuredاسلام آباد

صدارتی محل آمد پر صدر الہام علیوف نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا

وزیراعظم شہباز شریف کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ذگولبا صدارتی محل میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

جمعرات کو وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے 2 روزہ سرکاری دورہ آذربائیجان کے دوران باکو میں ذگولبا صدارتی محل گئے جہاں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔

روانگی سے قبل ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ سیاسی تعلقات کو تجارت اور سرمایہ کاری کے ٹھوس روابط میں تبدیل کرنا ہمارا ہدف ہے، ترجیحی تجارت کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے ، توانائی، بینکاری، مالیاتی خدمات اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے آذربائیجان کی قیادت کے ساتھ بات چیت کروں گا۔

ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر وہ آذربائیجان کے دورہ پر روانہ ہو رہے ہیں، یہ دورہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور پائیدار شراکت کی ہماری حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترجیحی تجارتی کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کے اور توانائی، بینکاری، مالیاتی خدمات اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کھولنے کے لئے آذربائیجان کی قیادت کے ساتھ اہم بات چیت ہو گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ بہترین دوطرفہ سیاسی تعلقات کو تجارت اور سرمایہ کاری کے ٹھوس تعلقات میں تبدیل کرنا ہمارا بنیادی ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری توانائی کے تحفظ کی پالیسی میں وسطی ایشیا مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور ہم پاکستان کو توانائی کے لئے محفوظ بنانے کے لئے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close