Featuredپنجاب

تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے سوشل میڈیا مواد کے فارنزک کرانے کا فیصلہ

پولیس نے 8 مارچ سے 9 مارچ تک تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے سوشل میڈیا مواد کے فارنزک کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

تحقیقات کے سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت اہم رہنماؤں کے سوشل میڈیا مواد کے لنکس فرانزک کیلئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھجوا دیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام، فیس بک اور ٹویٹرکے23 پوسٹوں کے لنکس ایف آئی اے کو بھجوائے گئے، شیئرکیے گئے لنکس شاہ محمود قریشی، مراد سعید ،حماد اظہرکی ویڈیوزاو رتحریروں پر مبنی ہیں۔

پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانات کی ویڈیوز اور تحریروں کا فارنزک کرایا جارہا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کے بیانات 9 مئی مقدمات کی جے آئی ٹیز حتمی رپورٹ کا حصہ بھی بنائیں گی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ شرانگیزمواد پی ٹی آئی کی اہم شخصیات اور سوشل میڈیا ہینڈلرز شئیر کرتے رہے، سوشل میڈیا کا استعمال کرکے نوجوانوں کو ریاست کے خلاف اکسایا گیا۔ فارنزک رپورٹس تفتیشی چالان کا حصہ بنائی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close