Featuredپنجاب

الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت

اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے الیکشن کمیشن اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کےلیے 24 جون کی تاریخ مقرر کردی۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت فواد چوہدری کو مقدمے کی نقول فراہم کی گئی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دے دیا۔

عدالت نےفواد چوہدری کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔فواد چوہدری پر 24 جون کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ فوادچوہدری پر چیف الیکشن کمشنر سمیت اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close