Featuredاسلام آباد
بجٹ کی تیاری میں تمام اتحادیوں کو شامل کیا گیا: احسن اقبال
بلاول کو بات کابینہ میں کرنی چاہیے، وزیراعظم نے ہمیشہ آپ کی شکایات کو دور کیا
اسلام آباد : جلسوں میں کھڑے ہو کر شکوے شکایات کرنے سے سیاسی بے یقینی پیدا ہوتی ہے
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف کو دی گئی وارننگ پر ردعمل دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت میں تمام فیصلے اتفاق رائے سے کیے جاتے ہیں جن پر پہرہ دینا سب کی ذمہ داری ہے۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ جلسوں میں کھڑے ہو کر شکوے شکایات کرنے سے سیاسی بےیقینی پیدا ہوتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو بات کابینہ میں کرنی چاہیے، وزیراعظم نے ہمیشہ آپ کی شکایات کو دور کیا ہے۔
گزشتہ روز بلاول بھٹو نے سوات میں جلسے سے خطاب میں وزیراعظم سے بجٹ میں وعدے پورے نہ کرنے کا شکوہ کیا اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کےلیے پیسے نہ ملے تو پی پی بجٹ منظور نہیں ہونے دے گی۔