Featuredاسلام آباد

ملک دشمن اور اس کے ایجنٹ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان ایک فتنہ ہے اور قوم کو اس سے نجات دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ تحریک انصاف نے 9 مئی کو دشمن کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کی۔

جمعرات کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے دشمن کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاک فضائیہ کے جہازوں کو تباہ کرنے کی کوشش کی، یہ عزائم تو ملک و قوم کے دشمن کے ہوتے ہیں۔ ہمیں 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کا تعین کرنا ہوگا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان اس زمانے کا بڑا فتنہ ہے ،جس سے قوم کو نجات دلانا ہو گی۔حکومت ایسے فتنے کے خاتمے کیلئے ہر ممکنہ اقدام کرے گی، یہ اس کی ذمہ داری اور قومی فریضہ ہے۔ملک و قوم کو دہشت گردوں کے رحم و۔کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ہماری فضائیہ کے جہاز تباہ کرنے کی خواہش رکھتا ہےتاکہ پاک فضائیہ کو نقصان پہنچا کر ملکی دفاع کو کمزور کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے 9 مئی کو دشمن کے اس ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی مگر قوم اور فورسز کا دفاع مظبوط ہے۔ملکی دشمن اور اس کے ایجنٹ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close