Featuredاسلام آباد

اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: 9 مئی سے متعلقہ واقعات پر تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

درخواستِ ضمانت پر سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔ عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

ہائیکورٹ نے پولیس کو اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سے روکتے ہوئے 10 جولائی تک پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے تین روز قبل شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت خارج کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close