نیب لاہور میں پہلی کھلی کچہری میں چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح شہزادی عرف فرح گوگی کی سوسائٹی کے متاثرین نے شکایات کے انبارلگا دیے۔متاثرین کاکہناہےکہ فرح شہزادی نے سوسائٹی کی بوگس رجسٹریاں دیں۔
قومی احتساب بیورو نیب کے چیئرمین کی ہدایت پر نیب لاہور میں پہلی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،جس میں ڈی جی نیب امجد مجید اولکھ نے متاثرین کے مسائل اور شکایات سنیں۔
کھلی کچہری میں فرح شہزادی کی سوسائٹی جی مگنولیا کے متاثرین بھی پہنچ گئے۔متاثرین کا کہنا تھا پلاٹس کی تمام رقوم ادا کرچکے ہیں کئی سال سے قبضہ نہیں دیا گیا ،پیسے بٹورکر ملزمہ خود بیرون ملک فرار ہوچکی ہے، بوگس رجسٹریاں دینے پرفرح شہزادی کیخلاف فوری کارروائی کی جائے ۔
اس کے علاوہ تین دیگر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین نے بھی فراڈ کی درخواستیں دائرکر دی ہیں ۔