Featuredدنیا

لندن کی عدالت نے پاکستانی طالبہ حنا کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا

لندن کی عدالت نے پاکستانی طالبہ حنا بشیر کے قاتل محمد ارسلان کو 20 برس قید کی سزا سنادی۔ حنا کو جولائی 2022ء میں قتل کیا گیا تھا۔

لندن کی عدالت نے پاکستانی طالبہ حنا کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد ارسلان کو 20 سال قید کی سزا سنادی، جج رچرڈ مارکس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مجرم کو کم از کم 20 سال جیل میں گزارنا ہوں گے۔

جج رچرڈ مارکس نے اولاد بیلی میں چلنے والے مقدمے کا فیصلہ سنایا، انہوں نے کہا کہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں بھی مجرم کو 5 برس کی سزا بھگتنا ہوگی، ارسلان کو قید دونوں سزائیں ایک ساتھ کاٹنی پڑیں گی۔

کیس کی سماعت کے دوران مجرم محمد ارسلان نے غیرارادی قتل کا جرم قبول کرلیا تھا، تاہم جیوری نے بدھ کو محمد ارسلان کے غیرارادی قتل کے مؤقف کو مسترد کرکے اسے ارادتاً قتل کا مرتکب قرار دیا تھا۔

جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ حنا کو قتل کرنے کے بعد محمد ارسلان نے خود کو بچانے کیلئے ’’جھوٹ کی مہم“ کا آغاز کیا، اور باڈی کو بے رحم طریقے سے ٹھکانے لگایا۔

عدالت میں حنا بشیر کے والد بشیر خان کا بیان بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ ’’جانور بھی میری بیٹی کے ساتھ ایسا سلوک نہ کرتے، جیسا ارسلان نے وحشیانہ اور گھناؤنا سلوک کیا‘‘، میں اپنی بیٹی سے بے حد پیار کرتا تھا۔

واضح رہے کہ مشرقی لندن کے علاقے الفریڈ میں 21 سالہ پاکستانی لڑکی حنا بشیر کو گزشتہ برس جولائی میں قتل کیا گیا تھا، حنا بشیر کی لاش اپ منسٹر کے علاقے سے ایک بڑے سوٹ کیس سے برآمد ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close