Featuredاسلام آباد
گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ
اسلام آباد: بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 516 میگاواٹ ہو گیا ، لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا
گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 516 میگاواٹ ہو گیا جس کے نتیجے میں ملک بھر میں 8 سے 10 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 484 میگاواٹ اور طلب 28ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی۔
پن بجلی کی پیداوار7ہزار73 ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس956، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار9 سو میگاواٹ، ونڈ پاور پلانٹس سے 1ہزار 119، سولر بجلی گھروں سے 120، بگاس سے 152 میگاواٹ اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار1سو 64میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔