Featuredاسلام آباد

قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم منظور کرلی

اب سے نااہلی کی مدت پانچ سال مقرر کردی گئی

اسلام آباد: الیکشن کی تاریخ کے لیے صدر مملکت سے مشاورت کی شرط بھی ختم کردی گئی۔

قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم منظور کرلیں، اب سے نااہلی کی مدت پانچ سال مقرر کردی گئی، انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا اور اس میں ردوبدل کرسکے گا، الیکشن کی تاریخ کے لیے صدر مملکت سے مشاورت کی شرط بھی ختم کردی گئی۔

قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن اسپیکر راجہ پرویز اشریف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے متعدد بلز کی طرح ضمنی ایجنڈے کے طور پر الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا جسے ایوان نے منظور کرلیا۔ قبل ازیں یہ بل سینیٹ سے منظور ہوچکا ہے۔

الیکشن ایکٹ بل کے تحت 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت پانچ سال مقرر کردی گئی، الیکشن کی تاریخ اور شیڈول کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا اور الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ میں خود سے ردوبدل کر سکے گا، الیکشن کی تاریخ سے متعلق الیکشن کمیشن کی صدر سے مشاورت کی شرط بھی ختم کردی گئی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close