نئے بجٹ میں لگژری گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا۔ درآمدی گاڑی کی قیمت کا تعین کسٹمز حکام کریں گے۔
دستاویزات کے مطابق 2001 سی سی انجن کیپسٹی یا بڑی لگژری درآمدی یا مقامی گاڑی پر زیادہ ٹیکس دینا ہوگا جبکہ 2001 سی سی سے 2500 سی سی کی گاڑی پر اس کی قیمت کا 6 فیصد ٹیکس عائد کردیا گیا۔
فنانس بل میں 2501 سے 3000 سی سی تک کی گاڑی پر اس کی ویلیو کا 8 فیصد فکسڈ ٹیکس جبکہ سی سی یا اس سے بڑی گاڑی پر اس کی قیمت کا 10 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔
دستاویزات کے مطابق مقامی مینوفیکچرز یا اسمبل شدہ گاڑی کی صورت میں انوائس ویلیو کی بنیاد پر ٹیکس لگے گا، انجن کیپسٹی لاگو نہ ہونے کی صورت میں 50 لاکھ کی گاڑی پر 3 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔