Featuredخیبر پختونخواہ

اینٹی کرپشن عدالت پشاور کا علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم

اینٹی کرپشن عدالت پشاور نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اور شکیل احمد کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے کرپشن الزام میں گرفتار تحریک انصاف رہنما علی محمد خان اور شکیل احمد کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔علی محمد خان اور شکیل احمد پر غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ علی محمد خان جوڈیشل ریمانڈ پر مردان جیل میں ہیں۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج بابر علی نے علی محمدخان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اورعلی محمد خان کو 80 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمنات منظور کرلی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close