Featuredتجارت

فی تولہ سونا 1100 روپے سستا

ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قدر 1922 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد ، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کی تنزلی کے بعد 214200 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے کم ہو کر 183642 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قدریں بالترتیب 2550 روپے اور 2186.21 روپے ہو گئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close