Featuredخیبر پختونخواہ

ای سی سی نے ایف سی خیبرپختونخوا کیلئے 3 ارب 80 کروڑ گرانٹ کی بھی منظوری دیدی

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے آڈیٹرجنرل آف پاکستان کے ملازمین کیلئے بیس کروڑ روپے اور ایف سی خیبرپختونخوا کے لیے اربوں روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ۔

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ ای سی سی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے لیے بیس کروڑ روپے کی گرانٹ منظوری دی۔

ایف سی خیبرپختون خوا نارتھ کیلئے تین ارب اسی کروڑ روپے کی،گرانٹ منظور کی گئی۔ ایف سی خیبرپختون خوا نارتھ کے راشن بل کیلئے بھی دو ارب نوے کروڑروپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی اجلاس میں ایف سی خیبرپختون خوا ساؤتھ کے راشن بل کیلئے بیاسی کروڑ روپے کی،گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close