Featuredاسلام آباد
الحمداللہ، اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ الحمداللہ، اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا۔ پاکستان نے 9 ماہ کیلئے اسٹیںڈ بائی ارینجمنٹ پر اسٹاف کی سطح کامعاہدہ کیا۔ معاہدے کے تحت 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈبائی ارینجمنٹ ہوں گے۔
ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاہدہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ معاہدے سے معاشی استحکام، پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول میں مددملے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر وزیرخزانہ اور ٹیم کی کوششوں کو سراہتا ہوں۔ معاہدے پر ایم ڈی آئی ایم ایف کے بھی شکرگزار ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج سہ پہر 4 بجے وزیرخزانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے۔ وہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔