Featuredپنجاب

الیکشن کا اعلان اور اس کا انعقاد کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے

لاہور: شہباز شریف نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدت پوری ہونے پر حکومت چھوڑ دیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کا اعلان اور اس کا انعقاد کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، یہ کام الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں اگر اللّٰہ نے کسی اور کو موقع دیا تو میں بھرپور تعاون کروں گا، اگر ’تم‘ اور ’میں‘ کو چھوڑ کر ’ہم‘ نہ بنے تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ راتوں رات مہنگائی کم نہیں کرے گا، مہنگائی سے انکار کرنا خود کو دھوکا دینے والی بات ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام گھی یا مٹھائی نہیں معیشت کو استحکام دینے کے لیے ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین سینٹ نے خود کہا ہے کہ مراعات میں اضافے کا بل واپس لے لیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close