Featuredدنیا

روس میں قرآن پاک کی بےحرمتی جرم ہے : روسی صدر

مکاچکلا:  روسی صدر ولادمیر پوٹن جمہوریہ داغستان پہنچے جہاں انہوں نے قرآن پاک کو سینے سے لگا لیا

عالمی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادمیر پوٹن جمہوریہ داغستان پہنچے جہاں انہوں نے ایک مسجد کا دورہ کیا اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پوٹن نے سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کا اقدام اگر روس میں سرزد ہوتا تو سزا دی جاتی کیونکہ روس میں قرآن پاک کی بےحرمتی جرم ہے۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادمیر پوٹن نے یہ دورہ سویڈن میں پیش آئے واقعے کے اگلے دن کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close