Featuredاسلام آباد

جب تک ہم اصلاحات نہیں کرتے پاکستان قرض دہندگان کا محتاج رہے گا

 اسلام آباد: آئی ایم ایف سے معاہدہ ضروری اصلاحات کرنے کا ایک اور موقع ہے۔ 

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ضروری اصلاحات کرنے کا ایک اور موقع ہے، جب تک ہم اصلاحات نہیں کرتے پاکستان قرض دہندگان کا محتاج رہے گا۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین 3 ارب ڈالر کے معاہدے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ (اگر اصلاحات نہیں کی گئی تو) عوام حکومتوں کی ناکام تذویراتی اور حکمرانی کی قیمت ادا کرتے رہیں گے۔

سابق وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے معاہدے کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری قرار دیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے اس معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف کو بھی مبارکباد دی۔

مفتاح اسماعیل نے امید ظاہر کی کہ معاہدہ ڈیفالٹ کے خلاف بہترین انشورنس ہے، اب ڈیفالٹ کے بادل چھٹ جائیں گے اور ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کم ہوجائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close