کراچی: پریس کلب کے بایر مجلس وحدت مسلمین نے سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا
سوئیڈن حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دینا ناقابل برداشت عمل ہے مقدسات کی توہین کسی صورت بھی قابل قبول نہیں سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر روسی صدر ویلادمیر پوٹین کا موقف قابل ستائش یے سوئیڈن کی حکومت واقعے میں ملوث گستاخ کو سخت سزادے۔
مجلس وحدت کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ قرآن مجید کی بے حرمتی پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور حکومت کا کر دار مجرمانہ ہے۔ سوئیڈن عملے اور سفیر کو بلا کر اس کی سرزنش کی جائے۔
احتجاجی مظاہرے سے دیگر مقررین نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوئیڈن میں توہین کا یہ پہلا واقعہ نہیں حکومت پاکستان سوئیڈن کے سفیر کو فوری ملک بدر کریں۔ تمام عالم اسلام سوئیڈن حکومت سے سفارتی تعلقات منقطع کرے سوئیڈن کی حکومت نے فریڈم آف ایکسپریشن کے کالے قانون کو لاگو کیا۔سوئیڈن کا یہ کالا قانون صہیونی کالا قانون ہے۔عالمی استعمار امریکہ و اسرائیل ایسے تمام کالے قانون اور بے حرمتیوں کے پیچھے ہیں ۔افسوس سے کہنا پڑھتا ہے کے ملکی موجودہ حکومت اپنے خلاف تو فوری کاوائیاں عمل میں لاتی ہے مگر قرآن کی بے حرمتی کے خلاف آج تک کوئی مذمت نہیں سوئیڈن کے سفیر کو ملک سے بے دخل اور حکومتی سطح پر احتجاج کیا جائے۔
کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام شخصیات سمیت ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی
مظاہرین نے سوئیڈن حکومت امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرین نے سوئیڈن کے خلاف شدید نعرے بازی کی سوئیڈن کا پرچم بھی نظر آتش کیا ۔