لاہور: بشری بی بی کو اپنے گاؤں میں غیر قانونی طور پر ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزامات پر طلب کیا گیا
اینٹی کرپشن پنجاب نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے الزامات پر 5 جولائی کو طلب کیا ہے۔
اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے زمان پارک میں طلبی کا نوٹس چسپاں کردیا گیا ہے جبکہ ٹیم نے اس نوٹس کی تعمیل بھی کروائی ہے۔ بشری بی بی کی طلبی کا نوٹس اسکے وکلاء علی بھٹہ اور اویس کو بھی وصول کروایا گیا ہے
اینٹی کرپشن کے مطابق بشری بی بی کو اپنے گاؤں میں غیر قانونی طور پر ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزامات پر طلب کیا گیا ہے، اُ پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے من پسند ٹھیکیداروں کو غیر قانونی طور پر ٹھیکے دلوائے۔
اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری نوٹس میں بشری بی بی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا موقف دیں۔
بشری بی بی کو اینٹی کرپشن اوکاڑہ آفس میں کل طلب کیا گیا ہے عدم پیروی یا غیر حاضری کی صورت میں قانون کے مطابق یکطرفہ کاروائی کی جائے گی۔