Featuredاسلام آباد
فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
الیکشن کمیشن نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں5رکنی کمیشن فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ فوادچوہدری کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن سے سماعت کے التواء کی استدعا کی، وکیل کا کہنا تھا کہ کیس ملتوی کردیں،ہائیکورٹ ایک دو دن میں فیصلہ کردے گی، ہائیکورٹ میں آج وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل دینے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے نمائندے نے کمشین کو بتایا کہ فوادچوہدری کے وارنٹس کی تعمیل کے لئے ان کی رہائش گاہ گیا، فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ملے تھے۔ بھائی نے کہا سیاسی مقدمات ہیں،فواد ہمیں بھی نہیں ملے۔
الیکشن کمیشن نےفواد چوہدری کے معاون وکیل کی استدعا مسترد کرکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
دوسری جانب فوادچوہدری کی الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ