کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 41 پیسے کی کمی ہوگئی،جس سے ڈالر 277 روپے پر آگیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے پر مستحکم ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں 44 ہزار کی حد بحال ہوگئی، ہنڈریڈ انڈیکس 475 پوائنٹس بڑھ کر 44027 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔