Featuredسندھ

یومِ تقدیسِ قرآن پر ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شہریوں کی شرکت

کراچی: سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔ 

یومِ تقدیسِ قرآن پر ملک کے مختلف شہروں اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں ہونے والے مظاہروں میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

مظاہرین کا عالمی برادری سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

گوجرانوالہ میں مسیحی برادری نے ریلی نکالی، فیصل آباد میں وکلا کی جانب سے ہڑتال کی گئی، جبکہ ملتان میں تحفظ حرمت قرآن ریلی نکالی گئی۔

پنجاب کے شہروں سرگودھا، حافظ آباد، لیہ اور گوجرہ میں بھی مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔

سندھ اور بلوچستان کے شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ سکھر، لاڑکانہ، چاغی اور نوشکی کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا کے علاقوں، لکی مروت اور بنوں میں بھی احتجاج کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قرآن کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرنے کےلئے آج ہم یک آواز ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close