Featuredاسلام آباد
الیکشن کمیشن پر سائبر حملے کے بعد سیکیورٹی الرٹ جاری
اسلام آباد: الیکشن کمیشن پر سائبر حملہ ہوا ہے، جس کے بعد حکام کی جانب سے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
سائبر حملے کے بعد الیکشن کمیشن کے ملازمین کو ای میلز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے افسران و ملازمین کو نامعلوم شناخت سے ای میلز موصول ہوئی ہیں۔
سکیورٹی الرٹ میں ملازمین کو کہا گیا ہے کہ وہ موصول ہونے والی ای میلز کو نہ کھولیں۔ ای میلز کھولنے سے قیمتی معلومات چوری ہو سکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے افسران کو نامعلوم ای میلز نظرانداز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔