Featuredبلوچستان

بلوچستان سے پی ٹی آئی کا صفایا ، بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی ایک بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکی

کوئٹہ: بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل ، بلوچستان کے عوام نے پی ٹی آئی کو صوبے میں مسترد کر دیا۔

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ خیر و عافیت سے مکمل ہو گیا، پورے بلوچستان میں پی ٹی آئی ایک بھی ضلع میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی، صوبے بھر سے پی ٹی آئی کا سیاسی طور پر صفایا ہو گیا۔

بلوچستان کے 35اضلاع میں کہیں پر بھی پی ٹی آئی کا کوئی ضلعی چیرمین و وائس چیرمین منتخب نہیں ہوسکا جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے چیئرمین کی 10 اور وائس چیئرمین کی 9 نشستیں حاصل کیں۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی نے چیئرمین کی 6 اور وائس چیئرمین کی 4 نشستیں، جے یو آئی (ف) نے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 4 -4 نشستیں حاصل کیں۔
الیکشن کمشنر کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی جبکہ صوبے میں سیکورٹی کی صورتحال تسلی بخش تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close