Featuredاسلام آباد

صدر مملکت نے شہدا کے لیے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فوج کے شہدا کے خاندانوں سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور قوم و ملک کےلئے ان کی خدمات کو سراہا۔

ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 2 جولائی کو بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر ثاقب باجوہ اور نائیک علی باقر کے لواحقین سے فون پر بات کی۔ انہوں نے 20 جون کو شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی گل رؤف کے ورثاء سے بھی اظہارِ افسوس کیا۔

صدرمملکت نے شہدا اور اُن کے خاندانوں کے جذبہ حب الوطنی اور ایثار کو سلام پیش کیا اور قوم کی جانب سے شہدا اور اُن کے خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے شہدا کی فرض سے لگن اور وطن کیلئے قربانی کا بھی اعتراف کیا۔ انہوں نے شہدا کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close