Featuredدنیا

جنین میں اسرائیلی طاقت کا بے تحاشہ استعمال قابل مذمت ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریش نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی جانب سے طاقت کے بے تحاشہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریش نے کہا کہ فوجی آپریشن میں اسرائیلی طاقت کے بے تحاشہ استعمال قابل مذمت ہے۔

گوتریش نے کہا کہ جینن پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 100 سے زائد شہری زخمی ہوئے۔ ہزاروں افراد کو نقل مکانی پر مجبور کیا گیا۔ اسکولوں اور اسپتالوں کو نقصان پہنچا اور پانی و بجلی کے نیٹ ورک میں خلل پیدا ہوگیا۔

انہوں نے زخمیوں کو طبی امداد پہنچانے میں رکاوٹ کھڑی کرنے اور انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو ہر ضرورت مند تک پہنچنے سے روکنے پر بھی اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ میں شہریوں کے خلاف تشدد کی تمام کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ چاہے یہ دہشت گردانہ کارروائیاں ہوں۔ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ مذمت اسرائیل پر لاگو ہوتی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال پر لاگو ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ اس معاملے میں اسرائیلی افواج نے ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا ہے۔اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے اسرائیل سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کرے۔ تحمل کا مظاہرہ کرے اور صرف متناسب طاقت کا استعمال کرے۔

سیکرٹری جنرل گوتریش نے مزید کہا کہ فضائی حملوں کا استعمال قانون نافذ کرنے والے آپریشنز کے انعقاد سے مطابقت نہیں رکھتا۔انہوں نے اسرائیل کو یاد دلایا کہ قابض طاقت کے طور پر اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ شہری آبادی کو تشدد کی تمام کارروائیوں سے محفوظ رکھا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close