Featuredپنجاب

بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا

بھارت نے 1لاکھ 85ہزار کیوسک پانی کا ریلہ اُجھ بیراج سے دریائے راوی میں چھوڑ دیا ہے

این ڈی ایم اے نے بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے پر دریاوں میں ممکنہ سیلاب کی ایڈوائزری جاری کر دی جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو حساس علاقوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 65ہزار کیوسک اگلے 20-24 گھنٹوں کے اندر پہنچنے کی توقع ہے، 65ہزار کیوسک پانی کی آمد سے دریائے راوی میں جسر کے مقام پر کم نوعیت کی سیلابی کیفیت متوقع ہے۔

این ڈی ایم ایم نے متعلقہ انتظامیہ کو 20 جولائی تک حساس علاقوں کی مانیڑنگ جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔
دریائے چناب پر مرالہ ہیڈ ورکس اور دریائے راوی میں جسر کے مقام پر مانیٹرنگ جاری ہے، عوام کو بارشوں کی پیشرفت اور تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت نے گژشتہ سال 1 لاکھ 73ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close