Featuredپنجاب

نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا

قومی احتساب بیور (نیب) لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے عثمان بزدار کی گرفتاری کےلیے نیب کی چیئرمین سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیلئے استدعا کردی ہے۔ عثمان بزدار طلبی کے باوجود 14ویں مرتبہ نیب لاہور پیش نہیں ہوئے۔

یاد رہے کہ عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور ٹھیکوں میں بے ضابطگی کا کیس چل رہا ہے، نیب نے عثمان بزدار کے وکیل سے جواب وصول کرنے سے بھی انکار کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close