Featuredپنجاب

بھارت نے دریائے راوی کے بعد دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا

شہریوں سے اپیل ہے کہ دریاؤں اور نہروں کے قریب جانے سے گریز کریں

لاہور: بھارت نے دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا، یہ پانی ضلع قصور میں گنڈا سنگھ کے مقام سے پاکستانی حدود میں داخل ہو گا۔

پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بھارت نے ہریکے کے مقام سے 70614 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا ہے، آج رات تک یہ پانی ضلع قصور میں گنڈا سنگھ کے مقام سے پاکستانی حدود میں داخل ہو گا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران قریشی کی جانب سے قصور، اوکاڑہ، وہاڑی اور پاکپتن کے ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع میں ریلیف کیمپس کا قیام عمل میں لائیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے مزید ہدایت کی گئی ہے کہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تا کہ پیشگی انتظامات کے ذریعے لوگوں کے جان و مال کو یقینی بنایا جا سکے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ دریاؤں اور نہروں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close