Featuredسندھ

21اور22جولائی کو کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کی پیش گوئی

بارشوں کا نیا سلسلہ خلیج بنگال سے پاکستان میں داخل ہوگا

کراچی: محکمہ موسمیات نے 21اور22جولائی کو کراچی سمیت دیہی سندھ میں مون سون کے نئے سلسلے کے تحت بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 21اور22جولائی کےدرمیان کراچی اوردیہی سندھ کے اضلاع میں بارشوں کاسلسلہ متوقع ہے، بارشوں کا نیا سلسلہ خلیج بنگال سے پاکستان میں داخل ہوگا۔

خلیج بنگال سے آنے والے سسٹم کو بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں مل سکتی ہیں جس سے بارشوں کےاس سسٹم کو تقویت ملے گی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارشوں کی شدت کا صحیح اندازہ مون سون سسٹم کے قریب آنے پرہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو کراچی میں مطلع ابرآلود رہا،کچھ علاقوں میں بونداباندی ہوئی، شہر کا موسم گذشتہ کئی روز کے مقابلے میں ہوامیں نمی کا تناسب 70فیصد تک بڑھنے کے باوجود قدرے بہتررہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ اگلے3روز کے دوران شہر کا مطلع جزوی ابرآلود اورمرطوب رہ سکتا ہےجبکہ رات اورصبح کے اوقات میں بونداباندی ہونے کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close