Featuredاسلام آبادتجارت

نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تقریبا پانچ روپے کا اضافہ کردیا

حکومت نوٹی فکیشن جاری کرے گی اور پھر قیمتوں کا نفاذ ہوجائے گا

اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلیے بھی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کردیا۔

آئی ایم ایف سے طے پانے والے معاہدے کی روشنی میں نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تقریبا پانچ روپے کا اضافہ کردیا۔

ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر یہ ہے کہ نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا، جس کے بعد بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 29 روپے 78 پیسے مقرر کردیا گیا۔

نیپرا اتھارٹی نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بجھوا دیا، جس پر وفاقی حکومت نوٹی فکیشن جاری کرے گی اور پھر قیمتوں کا نفاذ ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا فیصلہ

دوسری جانب نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلیے بھی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کردیا۔ ایک ماہ کیلئے فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 44 پیسے کا اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا اتھارٹی نے ایف سی اے کی مد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close